نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ خلوص نیت کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیں ۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ اس سفارتی موقع کو ایک اہم پیش رفت سمجھتے ہیں اور فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسے ضائع نہ کریں اور تعمیری انداز میں مذاکرات کریں تاکہ دیرپا اور جامع معاہدہ ممکن ہو سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی حکام کا منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر اتفاق، ایران کا دعویٰ
خیال رہے کہ یہ اہم مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہے ہیں جس کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو سفارتی راستے سے حل کرنا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی،جنڈالہ گھریلو تنازعہ ، خاتون جاں بحق، 4 نامزد ملزمان گرفتار
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر امریکا اور ایران 2 ہفتوں کی جنگ بندی پر رضامند ہوئے جس کے دوران امریکا نے حملے بند کرنے اور ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا تھا ۔




