مہاجرین کشمیر کی انتخابی فہرستوں کی تکمیل کیلئے کمیٹیاں تشکیل

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) مہاجرین مقیم پاکستان، انتخابی فہرستیں، تصدیق کیلیے سیاسی جماعتوں کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل ، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے الیکشنز ایکٹ 2020 کی دفعہ 21 کی ذیلی دفعہ 1 کی کلاز اے اور الیکشن رولز 2020 کے قاعدہ 33اے کی رو سے حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب بلوچستان سندھ اور کے پی کے میں مقیم جموں و کشمیر کے مہاجرین کی ہر دو کیٹیگریز جموں، متاثرین منگلا ڈیم اور وادی کشمیر کی نشستوں پر اہل افراد جنہوں نے ابھی تک پشتنی سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیا کی بطور ووٹر اندراج کیلئے تصدیق حاصل کرنے کی غرض سے سیاسی نمائندگان پر مشتمل ضلع وائز کمیٹیاں تشکیل دینے جانے کی منظوری دیدی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا فوجی دستہ کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گیا

ایل اے 34 جموں 1 (کٹیگری جموں و متاثرین منگلا ڈیم) کی فہرست ہاء کی تیاری کے سلسلہ میں محمد منعم رشید مرزا، عبدالقیوم ماگر ے، رانا عزیز الحسن، ناصر حسین ڈار، سردار کرم داد خان، غلام رسول، ظہیر اکبر اور اصفہان اکرم شامل ہیں ۔

ایل اے 35 جموں 2 سے وحید الحسن ہاشمی، شوکت علی، آصف اسماعیل، ڈاکٹر محمد اصغر اور رانا افتخار، ایل اے 36 جموں 3 سے محمد احسن رضا، محمد حبیب الرحمان، محمد حماد الدین، احسان الٰہی،ابرار حسین آزاد اور چوہدری انعام اللہ، ایل اے 37 جموں 4 سے ذیشان رضا، خاد م حسین، چوہدری محمد اکمل سرگالہ شامل ہیں۔

ایل اے 38جموں 5 سے چوہدری طارق محمود، عبدالوحید بھٹی اور چوہدری نذیر احمد، ایل اے 39 جموں 6 سے عبدالوحید، محمد عمران بشیر، چوہدری نورالدین، سید ظفر علی شاہ، شیخ محمد سلیم خان، سید وقار شاہ ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:این ٹی ایس سٹاپ گیپ ویٹنگ اساتذہ کا بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

نثار شاہ، راجہ عابد، آفتاب شاہ، محمد عثمان قمر، خالد پرویز، مرزا محمد اقبال، راشد ندیم اور راجہ سلیمان صدیق، ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 سے چوہدری غلام عباس جمال، عبدالراؤف، محمد فیاض، رانا عزیز الحسن،محمد ریاض، محمد شفیق، محمد نعیم، راجہ خلیق انقلابی، راجہ فرا ز، مظہر بٹ، سید دانیال شاہ، پیرزادہ محمود الحسن، حافظ یاسر، علاؤ الدین، مرزا شمشاد، فرقان زمان شامل ہیں 

ایل اے 41 ویلی کشمیر ٹو سے عاطف میر، ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے ضیاء احمد فاروقی ایڈووکیٹ، راجہ محمد نواز خان، شکیل الرحمان بخاری، محمد مجاہد بٹ، سید عطاء اللہ شاہ، کا نام شامل ہے

وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ، عدنان ولد محمد نواز عرف ناجی، ارشد بٹ، محمد یوسف بٹ، رانا سرفراز، سید علی رضا، ذوالفقار شاہ، امجد علی شاہ، اقبال خان، سجاد شاہ، احمد علی شاہ، سید شوکت علی شاہ، ضیاء احمد، ایل اے 43 ویلی 4 طارق لون، سید عامر شاہ شامل ہیں۔

دیگر سیاسی رہنمائوں میں ایل اے 44 ویلی 5 سے رحمت علی شاہ بخاری، شوکت مغل، شاہزمان، راجہ محمد مظہر حسین، حافظ احمد رضا قادری، طاہر حبیب، ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے سمعیہ ساجد راجہ، محمد فیصل، خواجہ سلیم وانی، محمد رفیق، خواجہ دلاور، نواز خان، مشتاق احمد، ممتاز، شکیل انور، عابد کشمیری، ولی میر، وارث خان، راجہ نصیر، محمد عظیم، نورالسلام، شاہد خان، خلیل احمد ریشی، ملک فرید، عبداللہ بٹ، شاہ سلام، احمد مصطفی، محمد اقبال، محمد حنیف خان، محمد اورنگزیب پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، ان سیاسی کارکنان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن، آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس اور پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں وکشمیر سے ہے۔.

Scroll to Top