پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹ میں شامل

عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابی نے ملکی ساکھ میں نمایاں بہتری آئی جس کا اعتراف دنیا بھر کی شخصیات اور عالمی ادارے بھی معترف ہوگئے ۔

پاکستان دنیا میں امن کی پہچان اور روشن مثال بن گیا، پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے ایک سو ایک بہترین پاسپورٹ میں شامل ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آرٹیمس ٹو مشن کی کامیابی: خلاباز چاند کا تاریخی سفر مکمل کر کے زمین پر واپس پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں ایک سو ایک بہترین پاسپورٹس میں شامل ہوگیا ، عالمی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسے پاکستان کی سفارتکاری کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

پاکستان نے گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان پیغام رسانی کا ذریعہ بن کر تناؤ کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، سفارتی فتح کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں سرفہرست رہا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر دوسرے اور ڈنمارک کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔

فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس نے بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ترکیہ کا پاسپورٹ 49، چین کا 64 اور بھارت کا پاسپورٹ 82ویں نمبر پر ہے۔

یمن، عراق، شام اور افغانستان بالترتیب 100، 101، 102 اور 103 نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں آخری 4 پاسپورٹس میں شامل تھا،

ایک سال کے دوران بتدریج پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری آئی ہے، یہ بہتری عالمی سطح پر پاکستان کے امیج میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے۔

Scroll to Top