اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیزل 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان،385 روپے مقرر،پٹرول کی قیمت 366 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان
۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی، لینڈ سلائیڈنگ سے مکان دھنس گیا، حکومت سے متاثرین کی امداد کی اپیل
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری دعوت پر دونوں ممالک مذاکرات کی میز پراکھٹے ہونے جارہے ہیں ۔ برادر ملک ایران اور امریکہ کا مشکور ہوں ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے جنگ کے شعلے بلند ہونے سے قبل بجھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باوقار میڈیا کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے، فیصل ممتاز راٹھور
شہباز شریف نے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو امن قائم کرنے کا شرف بخشا۔ فیلڈ مارشل کے کردار کو تاریخ سنہری حروف میں لکھے گی ۔ ،اسحق ڈار اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوا۔ ایک سو 31 ارب روپے اخراجات سامنے آئے ۔ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی ۔
جب مہنگائی کا طوفان تھا تو میں نے قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام نے ہمت اور صبر کا مظاہرہ کیا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔




