الیکشن کمیشن :ریٹائرڈ افسران کنٹریکٹ بنیادوں پر دوبارہ تعینات

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر میں متوقع انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ریٹائرڈ افسران کو کنٹریکٹ بنیادوں پر دوبارہ تعینات کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راجہ راشد محمود (ریٹائرڈ الیکشن کمشنر BS-19)، محمد اشفاق (ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری BS-18) اور محمد آصف مغل (ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر BS-16) کو ان کے تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر میں دوبارہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باوقار میڈیا کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے، فیصل ممتاز راٹھور

بتایا گیا ہے کہ ان تقرریوں کا مقصد آئندہ انتخابات کے انعقاد کو شفاف، منظم اور غیر جانبدار بنانا ہے۔ متعلقہ افسران کی سابقہ خدمات اور انتظامی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات2026: ملکی و غیر ملکیوں کیلئے ویزا پالیسی کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے تجربہ کار افسران کی خدمات حاصل کر رہا ہے تاکہ انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں بروقت اور شفاف الیکشن کروانے کی تیاری کے حوالے سے غور کیا گیا تھا

آزاد کشمیر کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا ارادہ ہے۔ووٹر لسٹوں کی بروقت تیاری اور پولنگ اسٹیشنوں کی سہولیات پر تفصیلی غورکیا گیا

مہاجرین جموں و کشمیر کے ووٹروں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات پر بھی مشاورت۔الیکشن کمیشن کا الیکٹورل سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہو چکا ہے۔

الیکشن کمیشن نادرا کے سٹیزن ڈیٹا بیس سے لنک ہو چکا ہے۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹر لسٹوں اور سیکیورٹی کے حوالے سے تجاویز پیش۔الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

Scroll to Top