مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کا فل بینچ محکمہ تعلیم کے 496 معلمین القرآن کی اپیلوں کی سماعت 14 مئی 2026 کو کرے گا۔
عدالتِ عظمیٰ نے معلمین القرآن کی برطرفی کیخلاف دائر 19 اپیلوں کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر رکھا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا پٹرول 12 روپے ، ڈیزل 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
چیف جسٹس جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج جسٹس رضا علی خان اور جسٹس چوہدری خالد یوسف پر مشتمل فل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے عبدالرشید عباسی، چوہدری شوکت عزیز، سید ذوالقرنین رضا نقوی اور ثاقب احمد عباسی ایڈووکیٹس پیش ہوں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی، لینڈ سلائیڈنگ سے مکان دھنس گیا، حکومت سے متاثرین کی امداد کی اپیل
جو ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے تقرریوں کے طریقہ کار، سروس اسٹرکچر اور برطرفی کے قانونی جواز پر دلائل دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں 496 معلمین القرآن کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا تھا، جس کے خلاف متاثرہ اساتذہ نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: ہیلتھ ملازمین کی ہڑتال بدستور جاری،شہری علاج کیلئے رل گئے
کیس میں آئینی و قانونی نکات کے ساتھ ساتھ محکمانہ قواعد و ضوابط بھی زیر بحث آئیں گے۔
قانونی ماہرین کے مطابق اس مقدمے کا فیصلہ نہ صرف متاثرہ معلمین القرآن کے مستقبل کا تعین کرے گا بلکہ محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے طریقہ کار اور آئندہ پالیسی سازی پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔




