رمضان المبارک،سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان 2025 میں کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل جبکہ دیگر میں مختصر ترین ہوگا، عرب دنیا میں الجزائر میں سب سے طویل دورانیے کا روزہ یعنی 16 گھنٹے 44 منٹ کا ہوگا،اس کے برعکس صومالیہ صرف 13 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

سویڈن، ناروے اور فن لینڈ جیسے ممالک میں، کچھ علاقوں میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زیادہ ہوگا، سویڈن کے کیرونا میں سورج صرف چند منٹوں کے لیے ڈوبتا ہے اور کچھ شمالی مقامات پر تو بالکل بھی غروب نہیں ہوتا۔

گرین لینڈ کے دارالحکومت میں بھی ’’آدھی رات کے سورج‘‘ کے رجحان کی وجہ سے 20 گھنٹے تک روزہ رکھا جائے گا۔آئس لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 59 منٹ کے روزے ہوں گے جب کہ فن لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 9 منٹ کے روزے ہوں گے۔

دوسری جانب برازیل، زمبابوے اور پاکستان وغیرہ میں روزہ 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہے گا۔جنوبی افریقہ میں تقریباً 11 سے 12 گھنٹے کے روزے کا دورانیہ رکھیں گے۔ بیونس آئرس، ارجنٹائن اور کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا۔

طویل ترین روزے والے ممالک:۔

سویڈن (کیرونا) 20 گھنٹے 30 منٹ
ناروے، 20 گھنٹے 30 منٹ
فن لینڈ (ہیلسنکی) 19 گھنٹے 9 منٹ
آئس لینڈ (ریکجاوک)19 گھنٹے 59 منٹ
گرین لینڈ (Nuuk)، 20 گھنٹے
کینیڈا (اوٹاوا)ساڑھے16 گھنٹے
الجزائر، 16 گھنٹے 44 منٹ
سکاٹ لینڈ (گلاسگو)ساڑھے16 گھنٹے
سوئٹزرلینڈ (زیورخ)ساڑھے16 گھنٹے
اٹلی (روم)ساڑھے16 گھنٹے
سپین (میڈرڈ) 16 گھنٹے
برطانیہ (لندن) 16 گھنٹے
فرانس (پیرس)ساڑھے15 گھنٹے

مختصر ترین روزے والے ممالک:۔

برازیلیا، برازیل، 12-13 گھنٹے
ہرارے، زمبابوے، 12-13 گھنٹے
اسلام آباد، پاکستان، 12-13 گھنٹے
جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ، 11-12 گھنٹے
مونٹیویڈیو، یوراگوئے، 11-12 گھنٹے
بیونس آئرس، ارجنٹائن، 12 گھنٹے
کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ، 12 گھنٹے
دبئی، متحدہ عرب امارات، 13 گھنٹے
نئی دہلی، بھارت، 12.5 گھنٹے
جکارتہ، انڈونیشیا، 12.5 گھنٹے
مدینہ، سعودی عرب، 13 گھنٹے
نیویارک، امریکہ، 13 گھنٹے (تقریبا)
استنبول، ترکیہ، 13 گھنٹے (تقریبا)

Scroll to Top