شہبازشریف کے ٹویٹ کے بعد عالمی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ ٹویٹ کے بعد عالمی سٹاک مارکیٹوں میں مثبت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے اورزبرست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکا کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہامگر آخر میں تیزی دیکھی گئی،دوسری جانب ایشیائی مارکیٹس میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔یورپی مارکیٹوں پر فی الحال دبائو برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹوں میں بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ ایشیائی اور خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھی گئی، جہاں سرمایہ کاروں نے محتاط انداز کے بجائے خریداری کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امن کوششیں،وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی سطح پر دھوم

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی حمایت نے عالمی سرمایہ کاروں کو مثبت اشارہ دیا ہے۔

اس کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹوں میں استحکام کی فضا قائم ہوئی اور کئی اہم انڈیکسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے میں صورتحال مزید بہتر ہوتی ہے تو اس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مثبت انداز میں مرتب ہوں گے، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

Scroll to Top