اسحاق ڈار

ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل امریکا ، ایران کا ردعمل آ جائیگا،اسحاق ڈار ،مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل امریکا ، ایران کا ردعمل آ جائیگا اور امید ہے دونوں کا ردعمل جنگ بندی کی صورت میں آئیگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں اور کوشش ہے جنگ بندی کی طرف جائیں ، وزیراعظم شہبازشریف نے جو تجویز دی ہے اس پر ہم پرامید ہیں اور میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر گفتگو آگے بڑھا رہے ، جلد اچھی خبر متوقع، امریکی میڈیا

محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے خطے کی مجموعی صورتِ حال، مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور وسیع تر علاقائی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے اپنے سعودی اور ترک ہم منصب کو خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں اور مکالمے کے فروغ سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے ٹرمپ سے ایران کو ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کردی

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سرگرم ہے۔

اسحاق ڈار نے ڈنمارک کی وزیر خارجہ، مصری وزیر خارجہ سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی بات چیت کی ہے۔

Scroll to Top