آزادکشمیر : بارش کاسلسلہ جاری، لینڈ سلائیڈنگ،پتھر گرنے سے3 شہری زخمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند، آمدورفت معطل ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق نیلم ویلی روڈ نزد عثمانیہ ہوٹل پرانہ پہٹکہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کیری ڈبے میں سوار افراد زخمی ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کی مریم نواز سے ملاقات، فلاحی منصوبوں کی تعریف

زخمی افراد میں جمیل احمد ملازم محکمہ پولیس، سمیر احمد ولد محمد یوسف، الف دین ولد عبداللہ شامل ہیں ۔ جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹہکہ منتقل کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ارکان اسمبلی30 دسمبر تک سکیمیں منظوری کیلئے ارسال کردیں، وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق رات 7 بج کر 30 منٹ پر ریسکیو 1122سٹیشن پہٹکہ یونٹ کو کال وصول ہوئی کہ نیلم ویلی روڈ نزد عثمانیہ ہوٹل پرانا پٹہکہ کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک پتھر کیری ڈبے پرآگرا ہے ۔

گاڑی میںسوار تین افراد شدید زخمی ریسکیو کا استعمال کررہے ہیں ۔ریسکیو 1122 حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

میڈیکل ریسکیو وھیکل بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ریسکیو عملے نے تینوں زخمی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، مکمل حمایت کا اعادہ

دوسری جانب مظفرآباد کے قریب دولائی کے مقام پر مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ پر ٹریفک شدید متاثر ہو گئی۔

سڑک پر ملبہ اور پتھر گرنے سے آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔محکمہ شاہرات کی بھاری مشینری موقع پر موجود، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث الائی مرکزی شاہراہ کنئی کے مقام سے بند ہوگئی ۔ ٹریفک پولیس نے الائی جانے والے مسافرکو ہدایات جاری کیں کہ وہ متبادل روڈ کا استعمال کریں ۔

Scroll to Top