ایرانی مندوب

ٹرمپ کی دھمکیوں و ڈیڈلائن پر ایران کا بھی سخت ردعمل،دوٹوک جواب دیدیا

ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں وہم پر مبنی قرار دے دیں۔

ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے بیان میں کہاکہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کو رسوائی کا سامنا ہے، ٹرمپ کی دھمکیاں مشرقِ وسطیٰ میں امریکاکی ذلت اور رسوائی کی تلافی نہیں کرسکتیں، نہ ہی یہ خطے میں امریکا کی ناکامیوں کو چھپا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا ایران کو نیا الٹی میٹم: ڈیڈلائن میں توسیع، تباہ کن حملوں کی دھمکی

ایرانی فوجی حکام کے مطابق امریکا کی جانب سے بڑھتی ہوئی دھمکی آمیز زبان دراصل مشرق وسطیٰ میں اس کی ذلت اور رسوائی کا اعتراف ہے، جسے اس طرح کے بیانات سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ دھمکیوں اور دباؤ سے نہیں جھکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ایران اس کا سخت جواب دے گا، جس کے نتائج خطے کے لیے سنگین ہو سکتے ہیں۔

ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی امن منصوبہ: ایران کا پاکستان کو جواب ارسال

یاد رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور ڈیل کے لیے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ایران کے لیے آج کی ڈیڈلائن حتمی ہے۔

انہوں نے ڈیل نہ ہونے کی صور ت میں ایران کے پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو بارہ بجے سے پہلے ایران میں ہر پاور پلانٹ تباہ کر دیا جائے گا۔

Scroll to Top