ناظم تعلیمات آزادکشمیر کا طلباء پر کاپیوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے بڑا حکم جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ناظم تعلیمات آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے طلباء کے بستوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں جن پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے:

کاپیوں کی تعداد کم کرنا

ناظم تعلیمات آزادکشمیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر مضمون کیلئے الگ الگ کاپی رکھنے کے بجائے طلبا ء کو ایک ہی بڑا رجسٹر رکھنے کا پابند کیا جائے گا۔
اس رجسٹر میں مختلف مضامین کیلئے الگ الگ صفحات یا حصے مختص کئے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشرق وسطیٰ کی جنگ رکوا کر دنیا کو تباہی سے بچالیا، کشمیری عوام

طلباء گھر کا کام اسی ایک رجسٹر پر کریں گے جس سے بیگ کا وزن نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔

ایک رجسٹر کے استعمال کے تعلیمی فوائد

نوٹیفکیشن کےمطابق نئے تعلیمی سیشن سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا تاکہ طلبہ کو بھاری بستوں سے نجات مل سکے۔

اس اقدام سے نہ صرف بچوں کی صحت پر مثبت اثر پڑے گا بلکہ والدین پر بھی اضافی کاپیوں کی خریداری کا مالی بوجھ کم ہوگا۔

مخصوص رجسٹر یا دکان کی پابندی کا خاتمہ
کوئی بھی سکول یا تعلیمی ادارہ طالبعلم کو اس بات کا پابند نہیں کرے گا کہ وہ صرف مونوگرام والی کاپیاں یا رجسٹر ہی خریدے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:مارکیٹیں رات 8 بجے بند ،مظفرآباد انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

والدین کو اس بات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا کہ وہ کتابیں، نوٹ بکس یا اسٹیشنری کسی مخصوص بک ڈپو یا دکان سے ہی خریدیں۔ وہ اپنی مرضی سے کہیں سے بھی خریداری کرنے کیلئے آزاد ہونگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم آزادکشمیر کی جانب سے ایک بہترین فیصلہ کیا گیا ہے۔جس قدر کتابوں اور کاپیوں کے بوجھ تلے بچے دبے ہوتے ہیں۔

دوسرا یہ جو سکولوں کے مونوگرام والی کاپیوں کی پابندی ہے یہ بھی ایک لوٹنے کا ذریعہ ہے۔جو کاپی 150 کی ہوگی مونوگرام کی وجہ سے 200 کی ہوگی۔اس دور میں والدین ایسے چونچلوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

Scroll to Top