ڈیری فارمز مالکان سینکڑوں مویشیوں کے ہمراہ سڑک پر دھرنا دینے کا عندیہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) ڈیری فارمز مالکان نے سینکڑوں جانوروں سمیت سڑک پر دھرنہ دینے کا عندیہ دیدیا۔

ضلعی انتظامیہ اپنی ہی سرکار کے محکمہ لائیو سٹاک کی تحریک کو خاطر میں نہیں لا رہی،نا ہی خالص دودھ کا ریٹ بڑھا رہی ہے،اب ہمارا گزارا ممکن نہیں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر ہو یا کوئی اور اداروں کیخلاف ہرزا سرائی قبول نہیں،طیب منظور کیانی

ڈیری فارم مالکان کے مطابق 2 مہینہ قبل ضلعی انتظامیہ نے خود محکمہ لائیو سٹاک کو دودھ کے ریٹ کی درستگی کیلئے کیلکولیشن کرتے ہوئے تمام پراسیس کو ایگزامین کر کے ایکسپرٹ رائے طلب کی تھی۔

محکمہ نے مظفرآباد کے تمام فارمز کو ایگزامین کر کے جمع تفریق اور اخراجات نکال کر 257 روپے پر کلو ریٹ دیا لیکن ضلعی انتظامیہ اپنی ہی سرکار کی رپورٹ ماننے سے انکاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، سرکاری ملازمین سڑکوں پر آگئے،حکومت کو الٹی میٹم

آج سے دو مہینے قبل ڈیزل پیٹرول کا ریٹ کیا تھا،اور آج کیا ہے،بھوسہ کا جو بنڈل 5 دن قبل 1000 کا تھا،آج 1500 سے 18000 تک پہنچ چکا ہے ۔

اب اگر ضلعی انتظامیہ دودھ کے ریٹ کا جائز تعین نہیں کرتی تو ہم اپنے سینکڑوں جانوروں سمیت مرکزی شاہراہوں پر دھرنہ دینگے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پورے ہو چکے، اب احتجاج نہیں الیکشن لڑیں: سردار ارشد نیازی

اس انڈسٹری کا جبری گلہ گھونٹنے کا عمل قبول نہیں کرینگے،جو لوگ دو نمبر دودھ فروخت کرتے ہیں،انکے خلاف سخت ترین کاروائی کریں۔

ہماری طرف سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا،لیکن کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ کر کے فارم کھولنے والے افراد جو اپنے شہر میں انویسٹمنٹ کر رہے،انکے ساتھ یہ رویہ اب قابل قبول نہیں۔

Scroll to Top