میرپور:پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے جنرل سیکرٹری محمدحبیب جرال نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میرپور اورراجا صیہب جاوید کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تھانہ پولیس تھوتھال میں درخواست دیدی۔
پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے جنرل سیکرٹری محمدحبیب جرال نےکہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماشوکت نواز میرپور اورراجا صیہب جاوید عوامی اجتماع سے خطاب میں معزز ممبران اسمبلی کیخلاف ایسی تقاریر کرتے ہیں جس سے اشتعال انگیزی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر 48گھنٹے میں ایف آئی آر کی درخواست واپس لیں، پی ایف یو جے کا الٹی میٹم
محمدحبیب جرال نے ایف آئی آر کیلئے درخواست ایس ایچ او تھانہ تھوتھال کے حوالے کی۔
ویڈیو پیغام نےمحمدحبیب جرال نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے لوگوں کی وجہ سے ریاست کا پرامن ماحول خراب ہو رہا ہے اور ممبران اسمبلی کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی پارٹی کے رہنمائوں کیخلاف ایسی تقاریر کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔
حبیب جرال نے شوکت نواز میر ویڈیوثبوت بھی پولیس کو فراہم کئے جس میں شوکت نواز میر وزراء کو قتل کے ذمہ دار قرار دے رہیں اور وزرراء کو نوسرباز کے القابات سے پکارتے ہوئے ریاست بدر کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوکت نواز میر کی اینکر مجتبی بٹ کیخلاف درخواست،سینئر صحافی خواجہ اے متین کا سخت ردعمل
یاد رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کی جانب سے کشمیر ڈیجیٹل کے اینکر مجتبیٰ بٹ، سید ابرار حیدر کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست پر آزادکشمیر بھر سے سخت ردعمل آیا ہے اور صحافیوں سمیت تمام مکاتب فکر نے ایکشن کمیٹی کے اقدام کی مذمت کی ہے۔





