میرپور خاتون ہراسگی کیس ، ملزم ایس ایچ او تھوتھال کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل ) آئی جی رانا عبدالجبار نے خاتون ہراسگی کیس میں ایس ایچ او تھانہ تھوتھال چوہدری عمران کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا ۔ ترجمان آزادکشمیر پولیس آئی جی آزادکشمیر رانا عبدالجبار نے برطانوی نیشنلٹی ہولڈر خاتون کو ہراساں کئے جانے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ کو حاضر دفتر کرتے ہوئے ایس ایس پی ضلع میرپور کو انکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔ انکوائری کے نتیجے میں خاتون کیساتھ ہراسمنٹ کے شواہد ملنے پر چوہدری عمران انسپکٹر تھانہ تھوتھال ضلع میرپور کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرکے مذکورہ ایس ایچ او کو ملازمت سے فارغ کردیا ۔ آئی جی نے ہراسمنٹ واقعہ پر محکمانہ انکوائری کے علیحدہ احکامات بھی جاری کردیئے ۔ انکوائری کی روشنی میں انسپکٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

غیر قانونی سرگرمیوں یا جرائم میں ملوث شخص چاہیے اس کا تعلق محکمہ پولیس سے ہی کیوں نہ ہواور وہ کسی بھی عہدے پر تعینات ہو اس کےخلاف بلا تفریق ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بالخصوص خواتین کو ہراساں کئے جانے کی شکایات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا او ر ایسے پولیس اہلکار وافسر کیخلاف سخت تادیبی وفوجداری کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔ خواتین کو تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائےگا۔

Scroll to Top