سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی ،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی پر 10لاکھ جرمانہ

لاہور قلندرز نے ہوٹل میں سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پرایکشن لیتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں لاہور قلندر نے سکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر اپنی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،بال ٹیمپرنگ پر فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق یہ فیصلہ اندرونی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا گیا۔ تحقیقات میں سکیورٹی قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کپتان کے خلاف مالی جرمانہ لگایا گیا۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سکندر رضا کے مہمانوں کو شاہین آفریدی سکیورٹی کے منع کرنے کے باوجود پلیئرز روم میں لے گئے تھے۔

لاہور قلندرز کے مطابق یہ کارروائی احتساب اور ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، لاہور قلندرز سکیورٹی پروٹوکولز کا احترام کرتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈسپلنری کمیٹی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خلاف سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم سب فینز کی واپسی چاہتے ہیں‘: پی ایس ایل ٹیم مالکان کی وزیراعظم سےاپیل

ڈسپلنری کمیٹی کے مطابق نسیم شاہ نے بورڈ کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے یہ سزا دی گئی۔

26 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قذافی سٹیڈیم آمد کے موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے۔؟

Scroll to Top