مظفرآباد کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں بٹلیاں روڈ پر ایک انتہائی افسوسناک کار حادثہ پیش آیا ہے۔ اس کار حادثے کے نتیجے میں دو مرد اور ایک عورت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ گاڑی میں سوار دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو چکی ہیں تاکہ امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر عوامی ایکشن کمیٹی حقوق کی بات کرتی ہے تو آسیہ اندرابی کی سزا پر کیوں خاموش رہی،عبدالحمید لون نے کھری کھری سنا دیں
زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔تفصیلات کا انتظار ہے…




