متحدہ عرب امارات میں عید الاضحٰی 2026 کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ فلکیاتی اندازوں کے مطابق یو اے ای میں یومِ عرفہ منگل 26 مئی کو متوقع ہے۔ اس کے بعد عید الاضحٰی کی باقاعدہ تعطیلات بدھ 27 مئی سے شروع ہو کر جمعہ 29 مئی تک جاری رہ سکتی ہیں۔ اس طرح تین دن کی سرکاری چھٹیاں متوقع ہیں۔
اگر ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کو بھی شامل کر لیا جائے تو مجموعی طور پر چھ دن کی طویل چھٹی بن سکتی ہے۔ اس طرح لوگوں کو آرام، سفر اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد نادرا دفاتر کے اوقات میں تبدیلی، نیا شیڈول جاری
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان تاریخوں کا حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر مراد سعید نااہل قرار




