مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)شدید سردی اور سخت موسم کے باعث ریشیاں لیپہ روڈ پر برف صفائی آپریشن رات 9 بجے روک دیا گیا ۔اعلیٰ حکام کے مطابق اندھیرے کیوجہ سے آپریشن جاری رکھنا مشکل اور خطرناک ہو سکتا ہے۔
ریشیاں سے 12 کلومیٹر مڈوے کے مقام تک سڑک بحال کر دی گئی ہے۔ محکمہ شاہرات جہلم ویلی کا عملہ سڑک بحالی میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ جلد سے جلد لیپہ کی عوام کو سہولت دی جا سکے۔
اس وقت تین مشینیں اور 8 کے قریب عملہ شاہرات مڈوے کے مقام پر موجود ہیں۔ پاک آرمی کا شکریہ جو ان سب کی میزبانی کر رہے اور ہر قسم کا تعاون کر رہے ہیں۔ اندرون لیپہ ویلی کی سڑکات بحالی میں اپنی مشینری اور عملہ مامور رکھے ہوئے ہیں۔
عوام علاقہ کا محکمہ شاہرات کے عملے سے اظہار ہمدردی جو رات کے پہر تک خطرناک اور مشکل ترین ایریا میں کام جاری رکھے ہوئے تھے
شدید سردی،سخت موسم ، ریشیاں ،لیپہ روڈ بحالی آپریشن روک دیا