وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ اس گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ جاری سفارتی کوششوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حویلی کیلئے 23کروڑ کا گرڈ اسٹیشن منصوبہ لارہے ہیں، وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اور مضبوطی کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

 

Scroll to Top