مظفر آباد ،جہلم ویلی ( کشمیر ڈیجیٹل )جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال،باغ کے ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آر اور غنڈہ گرد عناصر کے حملے کے خلاف ڈاکٹرز سراپا احتجاج ۔میرپور میں عوامی ایکشن کمیٹی کا ایس ایس پی آفس کی طرف لانگ مارچ کا اعلان۔
ایس ایچ او کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا،محکمہ کے افسران کا ڈرگ ٹیسٹ کرایا جائے، عوامی مطالبہ، بوگس ایف آئی آر میں اصل دفعات شامل کی جائیں، بروز ہفتہ 12 بجے زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگا عوامی ایکشن کمیٹی کا بڑا اعلان۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق ریاست بھر کے ڈی ایچ کیو ز میں ایکشن کمیٹی کی کال پرآج کا دن یوم سیاہ کے طور پر بنایا جارہا ہے ،ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ باغ میں دو دن قبل ہونے والے واقعہ کی ہم مذمت کرتے ہیں جس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا میں 25فروری کو باغ ڈی ایچ کو ہسپتال میں بچی کی وفات ہوئی جس کی مذمت کی گئی لواحقین کا کہنا ہے ڈاکٹرز کی غفلت ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ،آزاد کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں ہڑتا ل ہے ۔