اسلام آباد : عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، ترکی اور مصر نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور ممکنہ تنازع یا جنگ کو روکنے کے لیے ثالثی کی کوششیں کی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق، یہ تینوں ممالک امریکہ اور ایران کے درمیان موجود تعلقات میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے بڑھا رہے ہیں اور فریقین سے مذاکرات کے لیے مختلف سطحوں پر رابطے کر رہے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ ان کوششوں کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن قائم رکھنا اور کسی بھی ممکنہ مسلح تنازعے سے بچنا ہے ۔
پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور کسی بھی ثالثی کے عمل میں توازن اور غیرجانبداری قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ ایران ممکنہ جنگ، 24 گھنٹے اہم قرار،ٹرمپ نے اشارہ دیدیا
ترکی اور مصر نے بھی اس عمل میں شامل ہونے پر زور دیا ہے، تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور عالمی معیشت پر منفی اثرات سے بچا جا سکے ۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی کے بڑھنے کے متعدد عوامل ہیں، جن میں ایران کے جوہری پروگرام، علاقائی سکیورٹی خدشات، اور خلیج فارس میں اقتصادی و فوجی تناؤ شامل ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ثالثی کی یہ کوششیں ایک مثبت قدم ہے اور اگر کامیاب ہو جائیں تو خطے میں جنگ کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمان میں امریکہ ایران مذاکرات کاپہلا دور، مختصر بات چیت،اگلی میٹنگ آئندہ ہفتے ہوگی
رائٹرز نے اس حوالے سے دونوں ممالک کی سرکاری طرف سے کوئی فوری بیان موصول نہ ہونے کی اطلاع بھی دی ہے ۔




