مولانا موسیٰ

مسلم دنیا کے مظلوم ممالک کے ساتھ یکجہتی ضروری ہے : مولانا موسیٰ بابر

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) جماعت اسلامی دادو کے امیر مولانا موسیٰ بابر نے فلسطین اور ایران پر جاری بمباری کے حوالے سے اپنا موقف واضح کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین اور ایران کے حق میں مسلسل مظاہرے کرے گی اور وہاں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرے گی ۔

مولانا موسیٰ بابر نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو ان مظالم کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جو مشکل حالات اور بمباری ہو رہی ہے، اس میں اہل تشیع اور سنی کے درمیان فرقہ وارانہ رویہ ترک کرنا چاہیے ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سب پاکستانی ایک ہو کر اپنی افواج کیساتھ کھڑے ہوں اور ملک کی سلامتی اور امن کیلئے متحد رہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں نفرت پھیلانے والے کسی کے خیر خواہ نہیں : ثروت اعجاز قادری

ان کا کہنا تھا کہ فرقہ بندی کی بجائے مسلمانوں کو ایک ہونے اور یکجہتی کے جذبے کے تحت قدم بڑھانا چاہیے ۔

مولانا موسیٰ بابر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی خود فرقہ بندی سے پاک ہے اور اس کا موقف ہمیشہ تمام مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کی حمایت میں رہا ہے ۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ فرقہ وارانہ اختلافات کو بھلا کر ایک مشترکہ قومیت کے طور پر کھڑے ہوں ، ملک کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے اور جماعت اسلامی ہمیشہ ان ممالک کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی ۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ مسلم دنیا کے مظلوم ممالک کے حق میں یکجہتی کا پیغام عام کریں اور ان کے ساتھ اخلاقی و عملی طور پر تعاون کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹر صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی منتھ قرار

آخر میں مولانا موسیٰ بابر نے کہا کہ اس وقت سب مسلمانوں کے لیے سب سے اہم کام اتحاد اور یکجہتی ہے ۔

Scroll to Top