گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے صدر احسان علی ایڈووکیٹ اور اہم رہنما عمران سمیت 5 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد نے موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کی جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مزید 11 ارکان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا الیکشن رکوانے کا مطالبہ اور آزاد کشمیر کا قانون: کیا احتجاج سے الیکشن رک سکتے ہیں؟
اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کمیونسٹ کے نظریات کے حامل ہیں ، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بعض تنظیمیں، خصوصاً امریکہ اور برطانیہ سے وابستہ حلقے، ان کی رہائی کے لیے حمایت کر رہے ہیں۔




