سردار عتیق خان کی مشیر وزیراعظم سردار یاسر الیاس کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت

دھیر کوٹ ،مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) سردار عتیق احمد خان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے مشیربرائے سیاحت ، سی ای او سینٹورس سردار یاسر الیاس کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر اسلام آباد میں شرکت کی۔۔

جہاں ان سے اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں ہوئیں ، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان کو سیاسی ، سماجی ، میڈیا نمائندگان سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شرکا ء نے عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد دی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خضدار : زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.4، گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ

اس موقع پر چیئرمین سینٹورس گروپ سردار محمد الیاس خان اور صدر سینٹورس ڈاکٹر سردار محمد ارشد الیاس خان بھی موجود تھے ۔

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان عید منانے اپنے آبائی علاقہ غازی آباد پہنچ گئے۔

کارکنان و عزیز اوقارب کا عمرہ کی ادائیگی سے دھیرکوٹ پہنچنے پر شانداراستقبال ، تفصیلات کے مطابق سردار عتیق احمد خان عید الفطر کی نماز کی ادائیگی اپنے آبائی علاقہ غازی آباد کرینگے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوال کا چاندنظر نہیں آیا کل روزہ ہوگا:عید ہفتے کو ہوگی، مولانا عبدالخبیر آزاد کا اعلان

عید کی نماز کے بعد وہ اپنے آبائی حلقہ مختلف شخصیات کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے بھی جائیں گے ۔۔

گزشتہ روز جب وہ دھیر کوٹ پہنچنے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے کارکنان نے عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد پیش کی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گیس کے شعبے سے بڑی خوشخبری! بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا

اس موقع پر کارکنان مسلم کانفرنس کی بڑی تعداد موجود تھی ، کارکنان نے گزشتہ شام ان کی رہائش گاہ جا کر بھی ان سے ملاقاتیں کرنا اور ان کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔۔

سردار عتیق احمد خان عید کے روز اپنے والد محترم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مزار پر بھی حاضری دیں گے ۔

Scroll to Top