آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا افغان شہریوں سےمتعلق بڑا فیصلہ آ گیا!

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ریاست میں مقیم افغان شہریوں کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور دوررس فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تحریری حکم میں واضح کیا ہے کہ وہ تمام افراد جو کسی بھی قانونی دستاویز یا ویزا کے بغیر غیر قانونی طور پر آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہوئے ہیں، انہیں ضابطے کے مطابق واپس بھیجا جائے۔

عدالتی فیصلے میں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ نے واضح طور پر حکم دیا ہے کہ ایسے تمام افغان شہری جن کے پاس درست ویزا اور دیگر ضروری قانونی دستاویزات موجود ہیں، انہیں کسی صورت ہراساں نہ کیا جائے اور نہ ہی ان کے خلاف بلاوجہ کوئی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں اور صرف ان افراد کی نشاندہی کریں جو غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، تاکہ ان کے خلاف مناسب اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا چاند نظر آتے ہی فوراً اعلان کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلچسپ درخواست دائر

اسی فیصلے کی روشنی میں ہائی کورٹ نے متعدد افغان شہریوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا ہے جنہیں قانونی ویزا ہونے کے باوجود حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت نے انتظامیہ کو سختی سے پابند کیا ہے کہ مستقبل میں قانونی دستاویزات رکھنے والے کسی بھی شہری کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے اور صرف غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کے خلاف ہی قانونی طریقہ کار اپنایا جائے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ:نان گزیٹڈ آسامیوں پر اوپن میرٹ بھرتیاں روک دیں

Scroll to Top