اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل )محکمہ موسمیات نے ملک میں عید الفطر 2026 کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کر دی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو وفاقی دارالحکونت اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔
انجم نذیر نے وضاحت کی کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہوگی ، جبکہ چاند کو ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 14 گھنٹے ہونی ضروری ہے ۔
اس حساب سے 12 گھنٹے کے چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ، لہٰذا چاند کی رویت کا امکان بہت کم ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شوال کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے عید الفطر کی تاریخ پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کا واضح امکان ہے اور یکم شوال یعنی عید الفطر ممکنہ طور پر ہفتہ، 21 مارچ 2026 کو ملک بھر میں ہوگی ۔
تاہم حتمی اور سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا ۔ انجم نذیر نے مزید کہا کہ 19 مارچ کو شوال کے چاند کے نظر آنے کا امکان تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق رویّت ہلال کے اصولوں کے مطابق چاند کی عمر، افق پر اس کی پوزیشن اور موسم کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی عید منانے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عید الفطر 2026: نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ اور سرکاری گائیڈ لائنزجانیے
یہ پیشگوئی عوام کو عید کی تیاریوں میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، لیکن یاد رہے کہ چھوٹی عید کا حتمی اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔




