مجتبیٰ فاروقی اسلام آباد ایئرپورٹ سےحراست میں لے لیا،عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب

حویلی کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر مجتبیٰ فاروقی کو آج صبح اسلام آباد ایئرپورٹ سے آف لوڈ کر کے ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق مجتبیٰ فاروقی صبح تقریباً چھ بجے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے، تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا اور اپنی حراست میں لے لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی ایف سی بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، اہم فیصلے

اس اقدام پر مختلف سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اسے قابلِ مذمت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کابینہ کا بڑا فیصلہ:سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے پیٹرول میں 50 فیصد کٹوتی، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر مجتبیٰ فاروقی کے خلاف کوئی قانونی کارروائی درکار ہے تو اسے واضح کیا جائے، بصورت دیگر انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجتبیٰ فاروقی کو فوری طور پر بازیاب کر کے ان کے ساتھ ہونے والی اس کارروائی کی وضاحت کی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیںپاکستان بنگلادیش پہلا ون ڈے، بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر سردار عمر نذیر کشمیری کا کہنا ہے کہ اگر رات 9 بجے تک مجتبیٰ فاروقی کو رہا نہیں کیا جاتا تو جلد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے ۔۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آن لائن اجلاس کرکے سخت ترین لائے عمل کا اعلان کرے گی،انکا مزید کہنا تھا کہ تمام کور ممبران رات 9:30 بجے آن لائن اجلاس میں لازمی شرکت کریں

Scroll to Top