بحرین انٹیلی جنس ایجنسی کاچھاپہ اسرائیلی موساد کیلئے جاسوسی کرنیوالابھارتی شہری گرفتار

بحرین انٹیلی جنس ایجنسی نے غیر ملکی دشمنوں کیخلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری،اسرائیلی موساد کیلئے جاسوسی کرنیوالابھارتی شہری گرفتارکرلیا

بحرین انٹیلی جنس ایجنسی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر ملک کے اندر انارکی ختم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا۔

ٓذرائع کے مطابق دوران آپریشن بحرین انٹیلیجنس ایجنسی نے اسرائیلی موساد کیلئے جاسوسی کرنیوالے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صوبائی وزراء کو مفت پیٹرول، ڈیزل کی فراہمی بند، پروٹوکول پر بھی پابندی عائد

گرفتار شخص کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر ہے

بحرین کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے حساس جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز موساد کو فراہم کیں جن میں بعض اہم اور اسٹریٹجک مقامات کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس کے لیے اہداف کے تعین اور تجزیے میں مددگار ثابت ہو سکتی تھیں۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے تاہم تفتیش اور تکنیکی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آنے کے بعد تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

Scroll to Top