وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے لیے بڑا اعلان؛ کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے تقسیم ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لیے فی کس 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف کھلاڑیوں کی سخت محنت اور کھیل سے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: کس ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟ مکمل تفصیلات جانیں

بیان میں مزید کہا گیا کہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں قومی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں نیا جوش و ولولہ پیدا کیا ہے۔ یہ انعام کھلاڑیوں کی ثابت قدمی اور انتھک کوششوں کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت کی جانب سے اس حوصلہ افزائی کا مقصد قومی کھیل کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنا اور کھلاڑیوں کو مستقبل کے مقابلوں کے لیے مزید بہتر تیاری پر آمادہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے جاپان کو ہرا کر ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

Scroll to Top