یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی امریکا پر کڑی تنقید، معاشی استحکام متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار

متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کی جانب سے حالیہ علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، یو اے ای میں مقیم کاروباری حلقے اور بڑے سرمایہ کار ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے معاشی حالات پر نالاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ اقدامات کے جواب میں ایرانی حملوں نے خلیجی ممالک کے مالیاتی بازاروں اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس کشیدگی نے خلیج کے اس استحکام کو ٹھیس پہنچائی ہے جو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج: کیا آپ 13 ہزار روپے کے اہل ہیں؟ اپنی اہلیت چیک کرنے کا طریقہ جانیں

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی اور ابوظبی کے مختلف تجارتی شعبے اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہیں اور سپلائی چین کی منقطع ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر یہ جنگ ایک ماہ سے زیادہ طویل ہوئی تو بہت سی کمپنیوں کو اپنی پیداوار اور خدمات جاری رکھنے کے حوالے سے انتہائی مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، جو سابق امریکی صدر ٹرمپ کا قریبی اتحادی رہا ہے، ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ یو اے ای نے امریکہ میں 1.4 کھرب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا وعدہ بھی کر رکھا ہے، مگر موجودہ غیر یقینی صورتحال نے ان تمام معاملات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 40 ہزار روپے پرائز بانڈ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان، انعامات کی تفصیلات جاری

Scroll to Top