اگر آپ نئی گاڑی خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ آپ کے لیے ایک بہترین آفر لے کر آیا ہے۔
بینک کے ‘یو بی ایل ڈرائیو’ پروگرام کے تحت اب آپ سوزوکی سوئفٹ کو بھاری مالی بوجھ کے بغیر ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پلان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کی ماہانہ قسط صرف 68,711 روپے سے شروع ہوتی ہے۔
یو بی ایل (UBL) کے اس کار فنانسنگ پلان میں سوزوکی سوئفٹ کے دو ماڈلز پیش کیے گئے ہیں۔ اگر آپ سوئفٹ GL CVT لینا چاہتے ہیں، تو اس کی کل قیمت 45 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ اس گاڑی کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو شروع میں 15 لاکھ 96 ہزار روپے بطور ڈاؤن پیمنٹ (ایکویٹی) جمع کروانے ہوں گے، جس کے بعد آپ کی ماہانہ قسط کم سے کم 68,711 روپے ہوگی۔

اسی طرح اگر آپ اس کا ٹاپ ماڈل سوئفٹ GLX CVT خریدنا چاہتے ہیں، تو اس کی کل قیمت 47 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ماڈل کے لیے ماہانہ قسط 69,128 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ تاہم، اس ماڈل کی ڈاؤن پیمنٹ کی درست رقم جاننے کے لیے آپ کو بینک سے رابطہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سوزوکی سوئفٹ اقساط پر خریدنے کیلئے اسکیم متعارف
بینک کے دو الگ پلان:
بینک نے دو طرح کے طریقے بتائے ہیں۔ ایک ‘عام پلان’ ہے جس میں ماہانہ قسط 103,000 روپے تک جا سکتی ہے۔ دوسرا ‘ریزیڈوئل ویلیو پلان’ ہے، جس میں آپ کو ہر مہینے تو کم پیسے (68 ہزار) دینے ہوں گے، لیکن جب بینک کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگا تو آخر میں ایک بڑی رقم یکمشت ادا کرنی ہوگی۔
درخواست کیسے دیں؟
آپ یو بی ایل کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن بھی فارم بھر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ آفر کچھ وقت کے لیے ہے اور قیمتوں میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ تمام کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ہی بینک گاڑی کی منظوری دے گا۔




