وزیراعظم

حکومت پاکستان اور عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حالیہ شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس المناک واقعے پر پاکستان بھر میں دکھ کی لہر ہے ۔

وزیر اعظم نے اس واقعے کو بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمہ عالمی اصول کے مطابق کسی بھی ملک کے سربراہان مملکت اور حکومت کو نشانہ بنانا ہرگز قابل قبول نہیں ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سطح پر امن، قانون کی بالادستی اور انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے اصولوں کی پاسداری نہایت ضروری ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سکیورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس، فیلڈ مارشل کی شرکت

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ ایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے جو خطے میں کشیدگی اور انتشار پیدا کریں ۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ۔

ایران نے ان کی شہادت کے بعد ملک بھر میں سات روزہ سرکاری اداروں کی بندش اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ ایران نے اپنے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس صدمے میں یکجہتی اور صبر کا مظاہرہ کریں ۔

یہ واقعہ خطے کے سیاسی منظرنامے پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے اور عالمی سطح پر تعلقات کے لیے ایک سنگین لمحہ تصور کیا جا رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی میزائل اسرائیلی رہائشی پلازہ سے ٹکرا گیا، بڑے پیمانے پر اسرائیلی ہلاک

پاکستان نے اپنی جانب سے اس المناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عالمی اصولوں اور امن کے قیام کی ضرورت پر بھرپور زور دیا ہے ۔

Scroll to Top