شہادت

سپریم لیڈر کی شہادت ایران بھر میں 7روزہ عام تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان

ایرانی مسلح افواج نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سخت ردعمل کا اعلان کر دیا ہے ۔

فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا ایک نہایت سنگین اور ناقابلِ برداشت اقدام ہے، جس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا اور انہیں اس کارروائی کی سزا دی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید، ایرانی سرکاری میڈیا کی تصدیق

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا اور دشمن کو اس اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں شہید ہوئے، اور یہ واقعہ ان کے دفتر میں پیش آیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں: ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے دشمن کو سخت وارننگ دے دی

سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ملک بھر میں سات روزہ عام تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Scroll to Top