ایرانی مندوب

اسرائیلی جارحیت کیخلاف بولنے پر پاکستان،چین ،روس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ متعدد بچے بھی مارے گئے ہیں ۔ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف بولنے پر ہم پاکستان،چین ،روس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر مناب شہر میں 100 سے زائد بچوں کی ہلاکت کا ذکر کیا اور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ یہ کارروائیاں نہ صرف اقوام متحدہ (یو این) کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ بے گناہ افراد کے قتل کے ذمہ دار صرف امریکہ اور اسرائیل ہیں ۔

ایرانی مندوب نے اسرائیلی اور امریکی نمائندوں کے دئیے گئے جواز کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے کھلے عام ایران پر جارحیت کو تسلیم کیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے ایران میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، عاصم افتخار

ان کے مطابق امریکہ نے گذشتہ کئی دہائیوں میں مختلف ممالک میں حکومتیں تبدیل کرنے کے لیے بار بار فوجی کارروائیاں کی ہیں، اور یہ سب عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں ۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل اور امریکہ کی موجودہ کارروائیاں دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔

ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان حملوں کو روکے اور متاثرہ ممالک میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے دشمن کو سخت وارننگ دے دی

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف مؤثر کارروائی کرے اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔

Scroll to Top