افغان طالبان رجیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صبح 5 بجے ٹویٹ کیا تھا کہ ہم نے ائیر سٹرائیک کے بعد دوبارہ جنگ شروع کردی ہےاور اب اپنا ہی ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے بھگوڑا ہوچکا ہے۔
ٹویٹ میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے کابل،قندھار اور دوسرے صوبوں میں ایئرسٹرائیکس کی ہیں جس کے جواب میں ہم نے سرحد پر دوبارہ کارروائی شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کیخلاف آپریشن شروع، راولپنڈی سے24 گرفتار
پاک فوج کی جانب سے کارروائی جاری رکھنے پر شکست سے دوچار افغان طالبان کے ترجمان نے ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے فرار کو ہی بہتر سمجھا اور غاروں میں گھس گیا ۔
پاک فوج کی جانب سے تباہ کن حملوں کے بعددھمکیاں دینے والی طالبان قیادت غاروں میں گھس گئی ہے جبکہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے مکمل ختم کرکے کا تہیہ کرلیا ہے۔

یاد رہے رات سے جاری کارروائی میں ابھی تک افغان طالبان رجیم کے 133 خارجی ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ افغان طالبان رجیم کے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کابل کی اشتعال انگیزی، خیبر پختونخوا کے عوام پاک فوج کیساتھ کھڑے ہو گئے
عطااللہ تارڑ مزید کہا کہ جوابی کارروائیاں جاری ہیں، ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔




