افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف خیبرپختونخوا کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے ہیں اور افغان طالبان کی جارحیت پر پاک فوج کے منہ توڑ جواب پرخیبرپختونخوا کے عوام نے پاک فو ج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے عوام نے پاک فوج کو سراہتےہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے اور پاکستان سے دور رہے،ہماری مسلح افواج ملک کا ہر قیمت پر دفاع کرنا جانتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 133 خارجی ہلاک،200 زخمی،27پوسٹیں تباہ،9 پر قبضہ
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ کیں اور متعدد افغانی فوجی ہلاک کئے ہیں۔افغان طالبان بلا اشتعال جارحیت کی بیوقوفی کے بعد اب اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گےجو لوگ بھارت کی ایماء پر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتے ہیں، ہم ان کی آنکھیں نکال دیں گے
یہ بھی پڑھیں: کابل ، قندھار اور پکتیا میں فوجی تنصیبات تباہ، طالبان رجیم کی خوارج کو پہاڑوں پر چھپنے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی اور اب افغانستان کابھی یہی حال ہے،ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاکستان کے عوام پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں




