باغ (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر مواصلات و تعمیراتِ عامہ سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔
انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کریں اور سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار ضیاء القمر کی تجویز پر باغ کو بگ سٹی کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی نگرانی کر رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ سردار ضیاء القمر نے کہا کہ ضلع باغ میں انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہ کر مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ غریب اور متوسط طبقے کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔ عوامی امنگوں کے مطابق مسائل کا حل فراہم کیا جائے گا۔ ریاست میں افراتفری کے ماحول کا خاتمہ کر کے جمہوری روایات کو فروغ دیا جا رہا ہے اور عوام کا اعتماد حکومت پر بحال کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے:سردار ضیاء القمر
وزیر حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں بالخصوص عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عام آدمی کا اعتماد قائم رہے ۔




