وادی لیپا، طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے ، شدید احتجاج

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل ) یونین کونسل بنہ مولہ کی عوام بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف سراپا احتجاج، وادی لیپہ میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے کیخلاف یونین کونسل بنہ مولہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

علاوہ ازیں منتخب بلدیاتی نمائندگان نے کپہ بنہ مولہ پاور ہاؤس کا دورہ کیا۔ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی او اور ریزیڈنٹ انجینئر سے ملاقات کی۔ مذاکرات میں عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اور بجلی کی فراہمی میں بہتری کیلئےممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں، بلدیاتی نمائندگان اور پی ڈی او حکام نے کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عوامی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا اور بجلی کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
بجلی 15 روپے فی یونٹ مسترد، پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزکا 27 فروری کو ریاست گیر احتجاج کا اعلان

Scroll to Top