زلزلے

اسلام آباد، اٹک اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.4 ریکارڈ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے علاقوں اٹک اور صوابی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ان جھٹکوں کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی زمین میں 14 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے 11 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔

یہ بھی پرھیں: پنجاب، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6ریکارڈ

واضح رہے کہ ان علاقوں میں زلزلے کا یہ دوسرا واقعہ ہے کیونکہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5.6 تھی اور اس کی گہرائی 73 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔ مسلسل دوسرے دن زلزلے کے ان جھٹکوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

Scroll to Top