نیلم ویلی،گھر میں آتشزدگی، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، انسانوں اور جانوروں کو بچالیا

نیلم (کشمیر ڈیجٹل سے)وادی نیلم کے علاقے ہلمت تھلی بالا میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے باعث غلام رسول ولد غلام محمد کا چار منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنرتعیناتی، تجزیہ نگار عبدالمنان سیف اللہ اور فرقان گردیزی کی خبر سچ ثابت ہوئی

واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور مقامی افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور مقامی افراد کے ہمراہ بروقت ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے گھر میں موجود تمام افراد اور مویشیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ:شاہینوں کی بڑی کامیابی،نمیبیا کو102 رنز سے شکست دیدی

اہل علاقہ نے پاک فوج اور رضاکاروں کی فوری مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو جانی نقصان کا خدشہ تھا۔ تاہم آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر کی پریس کانفرنس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ، افتخار گیلانی

متاثرہ خاندان کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکیں، تاہم متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔متاثرہ خاندان نے حکومت اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے گھر کی تعمیر کر سکیں۔

Scroll to Top