مظفرآباد: آج 24 فروری 2025 کو برائلر مرغی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر5 روپے فی درجن کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 23 فروری کو برائلر مرغی زندہ کی قیمت 460 روپے فی کلو تھی جو آج بھی برقرار ہے۔ اسی طرح بریڈر مرغی کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ زندہ بریڈر مرغی 360 روپے فی کلو جبکہ اس کا گوشت 460 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔ دیسی خالص مرغی 1050 روپے اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو کی قیمت پر مستحکم ہیں۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 265 روپے فی درجن جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 285 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔