میرپورمیں ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن،گرفتاریوں کا بھی انتباہ

میرپور : ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان کی ہدایات پر افسر مال راجہ ایاز احمد خان نے جاتلاں کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا ۔

افسر مال نے رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں دکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ عوام الناس کو رمضان المبارک میں معیاری اور سستے داموں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق ہی اشیاء خوردونوش فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن: آزاد کشمیر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی، بھاری مقدار میں غیر معیاری اشیاء ضبط

غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے سبزی، فروٹ، مرغ اور گوشت فروشوں کی دکانوں کی بھی پڑتال کی، پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے زائد اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کو جرمانے کیے اور کئی کو وارننگ دیں۔

انہوں نے پکوڑے، سموسے تیار کرنے والوں کو ہدایات کی کہ وہ معیاری گھی اور آئل استعمال کریں جبکہ دودھ دہی کی دکانداروں کو ہدایات دیں گئیں کہ وہ خالص دودھ دہی فروخت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری اشیاء کی فروخت پرسخت ایکشن،سامان ضبط، بھاری جرمانے

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ملاوٹ کی کوشش کی تو اس کو گرفتار کر کے اس پر مقدمہ قائم کیا جائے گااور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی جبکہ ملاوٹ کرنے والے کے کاروبار کو سیل کردیا جائے گا۔

Scroll to Top