وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوات سے اسلام آباد آیا تو راستے میں بچے، خواتین اور مریض پھنسے ہوئے تھے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں امیر مقام نے کہا کہ ریاست کو ایکشن لینا چاہیے، عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، موٹروے بند کیا گیا جس سے لوگ تکلیف برداشت کر رہےہیں، لوگوں کی فلائٹس مس ہو رہی ہیں،کسی نے اسپتال جانا ہوتا ہے وہ نہیں جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں، ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کا کیا قصور ہے ان کا کیا جرم ہے،آج اور کل کے جو واقعات تحریک انصاف والوں نے کیے یہ نو مئی سے کم نہیں ہیں
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موٹرے بند کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ تکلیف برداشت کر رہے ہیں ،آئی جی خیبرپختونخواہ عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ظلم دیکھ کر مجھے نیند نہیں آئے گی،تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے۔
خیبرپختونخوا کے عوام کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے تین دفعہ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا جس جرم کی انکو سزا دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل
انہوں نے کہا کہ یہ سب سے بڑی دہشت گردی ہے،اپنے لوگوں کے خلاف ظلم ہے،قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔




