ابھیشیک

دال چاول اچھا ہے ، بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کا جواب وائرل

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم مقابلے سے قبل بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی صحت سے متعلق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے شائقین کرکٹ کی بے چینی کو کافی حد تک کم کر دیا ہے ۔

میچ سے پہلے بھارتی مداح ابھیشیک کی طبیعت کے حوالے سے تشویش کا شکار تھے کیونکہ رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران علیل رہے ہیں ۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیو میں خود کھلاڑی نے اپنی خیریت بارے مثبت اشارہ دیا ہے ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تیزی سے پھیل رہی ہے ، جس میں ابھیشیک شرما کو بھارت کی نمیبیا کے خلاف کامیابی کے بعد ڈریسنگ روم میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

ویڈیو میں وہ آرام دہ موڈ میں کھانا کھاتے ہوئے ٹیم کے ماحول سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں ۔ اسی دوران کسی ساتھی کی جانب سے ان سے ان کی طبیعت کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عثمان طارق ٹیم کا خاص ہتھیار ہیں : قومی کپتان سلمان علی آغا

جواب میں بھارت کے جارح مزاج اوپنرمسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ دال چاول اچھا ہے ، جس پر ڈریسنگ روم میں خوشگوار ماحول بن جاتا ہے ۔

دوبارہ صحت سے متعلق سوال پر بھی وہ ہنستے ہوئے یہی جملہ دہراتے ہیں اور ساتھ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے اس ہلکے پھلکے انداز نے مداحوں کو اطمینان دلایا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔

اہم میچ سے قبل یہ ویڈیو بھارتی ٹیم کیلئے بھی مثبت پیغام سمجھی جا رہی ہے کیونکہ ایک جارح مزاج اوپنر کی دستیابی ٹیم کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹکراؤ سے قبل بابر اعظم نے ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا

شائقین کو اُمید ہے کہ ابھیشیک شرما مکمل فٹ ہو کر میدان میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کریں گے ۔

Scroll to Top