پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)قیوم اسپورٹس کمپلیکس کے ارینا ہال میں پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی شاندار نیلامی زور و شور سے جاری ہے، جہاں عوام کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
مہنگی ترین بولیوں نے اس تقریب کو ایک یادگار ایونٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور مختلف منفرد نمبر پلیٹس بڑی رقوم میں فروخت ہو رہی ہیں۔
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق ’’وزیرستان 1‘‘ چوائس نمبر پلیٹ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والی پلیٹ بن گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جعلی سٹیٹ سبجیکٹ :وزیراعظم فیصل راٹھور کا سرکاری ملازمین کی بھی انکوائری کا اعلان
یہ نمبر پلیٹ 4 کروڑ اور 6 لاکھ روپے میں خریدی گئی، جو اب تک کی نیلامیوں میں لگنے والی سب سے بڑی بولی قرار دی جا رہی ہے۔ یہ اعزاز فیض الرحمان کے حصے میں آیا جنہوں نے یہ ریکارڈ توڑ بولی دے کر نمبر پلیٹ اپنے نام کر لی۔
نیلامی کے دوران ’’مہمند 1‘‘ نمبر پلیٹ پر بھی غیر معمولی مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ یہ پلیٹ 3 کروڑ اور 21 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی اور اسے حاجی ظاہر گل نے خریدا۔ یوں یہ اب تک کی دوسری بڑی بولی ثابت ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16 فروری سے اضافے کا امکان
اس کے علاوہ ’’پشتون 1‘‘ چوائس نمبر پلیٹ بھی نمایاں رہی، جس پر تیسری بڑی بولی لگی۔ یہ نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 32 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی۔
تقریب میں شریک افراد کی دلچسپی اور جوش و خروش سے واضح ہے کہ منفرد اور شناختی نوعیت کی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے خریدار بڑی سے بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ٹریفک جام: ایمبولینس میں خاتون جاں بحق
ارینا ہال میں جاری اس نیلامی کے دوران مزید چوائس نمبر پلیٹس پر بولی کا عمل بدستور جاری ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ بھی نئی ریکارڈ ساز بولیاں سامنے آسکتی ہیں۔




