سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار سے متجاوز

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر کے اضافے کے بعد 5 ہزار 042 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

مقامی قیمتوں کی صورتحال:

پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 001 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16 فروری سے اضافے کا امکان

چاندی کی قیمتوں میں کمی:

سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 105 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 219 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی 90 روپے کی کمی سے 7 ہزار 046 روپے پر آگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ، ملکی کرنسی کی صورتحال اور بین الاقوامی اقتصادی حالات کی وجہ سے ہے۔

سونے کے عالمی ذخائر اور پاکستان:

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق دنیا میں سونے کے ذخائر کے لحاظ سے امریکہ پہلے، جرمنی دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ ایشیا میں چین پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر پر موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں مرکزی بینکوں نے ریکارڈ 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدا۔

Scroll to Top