مظفرآباد (مسعود الرحمن عباسی،کشمیر ڈیجیٹل)ستائیس ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ ہونے کے باوجوددارالحکومت کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اندرون شہر سڑکوں کا برا حال ہے، جگہ جگہ گڑھوں کے باعث عوام کو پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
شہر اقتدار کی سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے جبکہ حکام کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ،سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے کے باعث نماز ی حضرات کے کپڑے بھی خراب ہوجاتے ہیں لیکن متعلقہ حکام کو ٹس سے مس نہیں۔
عوام نے متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت کی سڑکوں کی حالت بہتر کرکے کو مسائل سے نجات دلائی جائے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ محکمے کے پاس پیسے اور تمام وسائل ہونے کے باوجود مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دی جاتی ۔
لوگوں نے ووٹ اسی لیے دئیے تھے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں لیکن یہاں پر سب کچھ الٹا ہورہا ہے ،فنڈز اپنوں میں بانٹے جارہے ہیں اور عیاشیاں کی جارہی ہیں ۔عوام بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔22 فروری کو مختلف علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ :دفتر برقیات آپریشن ڈویژن مظفر آباد