4ممبران اسمبلی نےخلاف ضابطہ گاڑیوں پر قبضہ جما لیا، پولیس سے مدد طلب

اسلام آباد:آزادکشمیر جموں وکشمیر کے محتسب نے 4ممبران اسمبلی کی جانب سے خلاف ضابطہ حاصل کی گئی سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے ذریعے گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیدیا ہے۔

آزادکشمیر جموں وکشمیر محتسب سیکرٹریٹ سے جانب سے آئی جی آزادکشمیر کے نام مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محتسب نے گاڑیوں کی ریکوری کیلئے زیر دفعہ 9(1) محتسب ایکٹ 14 سال 1992 کے تحت ازخود نوٹس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک سے 38 ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

مراسلہ کے مطابق نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ سرکاری کا ڑیاں مختفلف با اثر شخصیات کی غیر قانونی تحویل میں ہیں۔

ممبرقانون ساز اسمبلی عالم شریف بٹ فارچونرنمبرMDGA 038،کوثر تقدیس گیلانی فارچونرMDDA 941 اورٹیوٹاگرینڈی MDGD 555 پرقبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

ممبر اسمبلی جاوید بٹ فارچونرMD GC 555اورمحمداکبر ابراہیم پراڈو نمبرMD GA 811خلاف ضابطہ استعمال کررہے ہیں۔

مراسلہ کے مطابق ان گاڑیوں کی واپسی کے لئے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹس ( عکسی انقول الف ) بھی Serve کئے جاچکے ہیں تا ہم یہ گاڑیاں تا حال محکمہ سروسز ( سنٹرل ٹرانسپورٹ پول ) کو واپس نہیں کی گئیں ۔

اس صورتحال پر محتسب آزاد جموں وکشمیر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر کابینہ اجلاس،سابق وزیر عاصم شریف بٹ کیخلاف کارروائی کی منظوری

محتسب آزاد جموں وکشمیرنے ایکٹ 14 سال 1992 ء کی دفعہ 9 (1) حاصل اختیارات کو پروانے کا رلاتے ہوئے ہدایت فرمائی ہے کہ بالا تفصیل کے تحت غیر قانونی تحویل میں رکھی گئی گاڑیاں بذریعہ پولیس متعلقین سے حاصل کرکے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (سنٹرل ٹرانسپورٹ پول ) میں جمع کرواتے ہوئے اندر ایک یوم تعمیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ یہ چاروں ممبران اسمبلی سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی کابینہ میں شامل تھے، تحریک عدم کامیابی کے بعد فیصل راٹھور کے دور کو دو ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا لیکن ان سابق وزراء نے سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں۔

Scroll to Top