ترکیہ

ترکیہ میں چور دکان سے زیورات چرا کر گدھے پر بیٹھ کر فرار

ترکیہ کے وسطی علاقے کیسری میں چوری کا ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے لوگوں کو حیران کر دیا۔ عام طور پر چور واردات کے بعد تیز رفتار گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں پر فرار ہوتے ہیں مگر اس واقعے میں ملزم نے فرار کیلئے ایک غیر معمولی طریقہ اختیار کیا ۔

رپورٹس کے مطابق 26 سالہ مشتبہ شخص نے ایک زیورات کی دکان میں داخل ہونے کے لیے فورک لفٹ کا استعمال کیا۔ اس نے مشین کی مدد سے دکان کا راستہ بنایا اور اندر داخل ہو گیا۔ دکان میں گھسنے کے بعد اس نے شیشے کی الماریوں کو توڑا اور سونے کے زیورات سمیٹنا شروع کر دیے۔ ملزم نے جتنا سونا اٹھا سکتا تھا، جمع کیا اور فوری طور پر وہاں سے نکل گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، مزید 114 رافیل خریدنے کیلئے تاریخ کا بڑا بجٹ مختص کر دیا

حیران کن بات یہ ہے کہ واردات کے بعد ملزم کسی تیز رفتار سواری پر نہیں بلکہ ایک گدھے پر سوار ہو کر فرار ہوا ۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ گدھے کو تیزی سے دوڑاتے ہوئے جائے وقوعہ سے دور چلا گیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ اس نے تقریباً 150 گرام سونے کے زیورات چرائے تھے ۔

پولیس نے تفتیش کے دوران مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اہلکار زمین کھود کر چوری شدہ زیورات برآمد کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ زیورات کو ایک سیاہ بیگ میں رکھ کر دفن کیا گیا تھا ۔ ایک اور ویڈیو میں پولیس اہلکار ملزم کو قابو کرتے اور اسے گاڑی تک لے جاتے نظر آئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جوہری معاہدہ نہ ہونے پر ایران کیلئے نتائج تکلیف دہ ہوں گے، ٹرمپ کی پھر دھمکی

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ اس غیر معمولی فرار نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے ۔

Scroll to Top